کولمبو (جنگ نیوز )سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرما سنگھ نے کہا ہے کہ بجلی، ایندھن اور خوراک میں کمی کے بعد ملکی معیشت بالکل تباہ ہوگئی ہے اور ضروری اشیا درآمد کرانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے ایوان کو بتایا کہ معیشت تباہ ہو گئی ہے اور ملک کو تشویش ناک صورت حال کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بات بجلی، ایندھن اور خوراک کی کمی سے آگے چلے گئی ہے اور قرضوں میں جکڑے ملک کے پاس ضروری اشیا درآمد کرنے کے بھی پیسے نہیں رہے۔ رنیل وکرما سنگھ نے مئی میں وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا اور وہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’غیر ملکی ذخائر میں بتدریج کمی ہوتی رہی لیکن حکومت نے صورت حال پر قابو پانے کیلئے بروقت اقدامات نہیں کیے۔ہم نے موقع کھو دیا اور اب ایسی علامات دکھائی دے رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر ہم کھائی میں گر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’سرکاری سیلون پیٹرولیم کارپوریشن 70 کروڑ ڈالر کی مقروض ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ملک یا دنیا کی کوئی تنظیم ہمیں ایندھن دینے کو تیار نہیں ہے۔ بلکہ ایندھن کیلئے رقم دینے سے بھی ہچکچا رہے ہیں۔ سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ بنیادی طور بھارت سے ملنے والے قرضے کی مدد سے ہی ملکی معیشت چل رہی ہے جو 4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
بغداد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث عراقی تیل برآمدات گھٹ کر ایک کروڑ بیرل کی سطح پر آگئی ہیں۔نئے وزیرِ...
تائی پے تائیوان نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ایک خودمختار ملک ہے، یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمہوری...
کراچیپاکستانی بولروں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم سلہٹ ٹیسٹ کے پہلے دن پہلی اننگز میں278رنز بناکر...
اسلام آباد پرائم انسٹی ٹیوٹ کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات...
پیرس پولیس کے ایک ذریعے نے گزشتہ روز بتایا کہ فرانسیسی حکام نے ایفل ٹاور پر بغیر اجازت فلسطینی پرچم لہرانے کے...
لندن لندن میں دائیں بازو اور فلسطین حامی مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے۔ مظاہرین کا پارلیمنٹ اسکوائر...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
اسلام آباد پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں تیزی، قیمتوں میں نمایاں اضافہ،پنجاب کی منڈیوں میں گندم 3900...