پی ٹی سی ایل فائبر ایکسس نیٹ ورک میں ایئرپون سلوشن نصب

23 جون ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل نے اپنے فائبر ایکسس نیٹ ورک میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ایئرپون سلوشن کامیابی سے نصب کرلیا ہے۔ ایئر پون ایک منفرد اور جدید فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سلوشن ہے جو موجودہ سیلولر موبائل نیٹ ورک انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھا کر فائبر نیٹ ورک میں وسعت لائے گا جس کے باعث اسکی مجموعی لاگت میں بہتری ہوگی۔ اس اقدام کے حوالے سے اظہار ِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے گروپ چیف ٹیکنالوجی آفیسر، جعفر خالد نے کہا ʼہم جدید مصنوعات اور سہولیات کے ذریعے اپنے صارفین کا ٹیلی کام تجربہ مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم اپنے نیٹ ورک کو جدت انگیز بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔