افغانستان‘2ہزار سال قدیم شہر کو چینی کنسورشیم کمپنی سے خطرہ

23 جون ، 2022

میس اناک ،افغانستان (اے ایف پی) افغانستان کے شہر کابل کے قریب واقع بدھ مت تہزیب کا پراناشہر میس ایناک خطرے میں ہے، جہاں ایک چینی کنسورشیم کمپنی تانبے کی کان پر کام کررہی ہے۔ ایک ہزار سال سے دو ہزار سال پرانا یہ یونانی اور ہندو تہزیبوں کا یہ علاقہ میس ایناک ایک زمانے میں بڑا شہر تھا۔ اس شہر میں پرانی تہزیب کے نوادرات موجود ہیں جسے ماہرین خطرے میں کہہ رہے ہیں۔ ماہرین نے یہاں سے قدیم ورثہ کی نایاب عمارتیں بدھ تہزیب کے مجسمے سرامکس، سکے،قلمی نسخے بھی برآمد کئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اقتدار میں آنے والی طالبان کی حکومت کی ترجیہات میں امدنی کے زریعے پیدا کرنا ہے جس سے اس قدیم شہر پر مذید تحقیق کا کام رکنے کا شدید خطرہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میس اناک نوادرات سے بھرا ایک خوبصورت آثار قدیمہ کا شہر ہے۔ جہاں پر چینی کنسوشیم کمپنی کے کام سے اس قدیم شہر کو مٹنے کا خطرہ ہے۔