نئی دہلی (جنگ نیوز) حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت کے نئے صدر کیلئے ہونے والے انتخاب میں دروپدی مرمو کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ اگر وہ کامیاب ہوگئیں تو ملک کی پہلی قبائلی اور دوسری خاتون صدر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی الیکشن کے لیے جھاڑکھنڈ کی سابق گورنر اور بی جے کی سرگرم رکن دروپدی مرمو کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ دروپدی مرمو کا تعلق اوڈیشہ سے اور وہ بی جے پی کے سیاسی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں۔بھارتی پارلیمان اور ریاستی اسمبلیوں میں بی جے پی اراکین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا قومی امکان ہے کہ دروپدی مرمو صدر منتخب ہو جائیں گی۔ بھارت کی پہلی خاتون صدر کانگریس کی پرتبھا پاٹل تھیں۔بی جے پی کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار سابق وفاقی وزیر یشونت سنہا سے ہوگا۔ موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے عہدے کی مدت 25 جولائی کو پوری ہو رہی ہے۔
بغداد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث عراقی تیل برآمدات گھٹ کر ایک کروڑ بیرل کی سطح پر آگئی ہیں۔نئے وزیرِ...
تائی پے تائیوان نے گزشتہ روز کہا کہ وہ ایک خودمختار ملک ہے، یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمہوری...
کراچیپاکستانی بولروں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم سلہٹ ٹیسٹ کے پہلے دن پہلی اننگز میں278رنز بناکر...
اسلام آباد پرائم انسٹی ٹیوٹ کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات...
پیرس پولیس کے ایک ذریعے نے گزشتہ روز بتایا کہ فرانسیسی حکام نے ایفل ٹاور پر بغیر اجازت فلسطینی پرچم لہرانے کے...
لندن لندن میں دائیں بازو اور فلسطین حامی مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے۔ مظاہرین کا پارلیمنٹ اسکوائر...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
اسلام آباد پنجاب اور سندھ کی گندم منڈیوں میں تیزی، قیمتوں میں نمایاں اضافہ،پنجاب کی منڈیوں میں گندم 3900...