یوکرین کے جنوبی حصے میں ٹیلی ویژن ٹاور سے روسی نشریات کا آغاز

23 جون ، 2022

ماسکو(این این آئی )روسی فوج نے یوکرین کے جنوبی حصے خیرسون میں ٹیلی ویژن ٹاور سے روس کے چینلز کی نشریات کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ فورسز نے خطے کے ساتویں اور آخری ٹیلی ویژن ٹاور سے ٹرانسمیشن کی ترتیب بدل دی جس کے بعد اسے روسی چینلز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ ساتویں ٹاور کو جوڑنے سے تمام خطے میں چوبیس روسی ٹی وی چینلز کی نشریات دیکھی جاسکیں گی۔