پولیس کی غیر قانونی حراست میں نوجوان پر تشدد ،عدالتی بیلف نے محبوس برآمدکر لیا

23 جون ، 2022

کوٹ ادو(نامہ نگار)پولیس حراست میں نوجوان پر تشدد کیا گیا،عدالتی بیلف نےنوجوان کو تھانہ سٹی میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر محبوس کو برآمد کر لیا،عبدالعزیز نے ایڈیشنل سیشن جج کو درخواست دی کہ تھانہ سٹی پولیس نے میرے بیٹے کاشف عزیز کو بغیر مقدمےکے حراست میں لیا ہوا ہے اور اس پر تشدد کیا جار ہے جس پر عدالت نے ریڈر حافظ محمد عبدالقدیر کو بطور بیلف مقرر کردیا اور بیلف نے محبوس کاشف عزیز کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ریکارڈ میں نام نہ ہونے پر فوری طور پر کاشف عزیز کی ہتھکڑیاں کھلوا کر آزاد کردیا اور پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ زخمی نوجوان کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔