چور کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپےکی اشیائے خورونوش اڑالے گئے

23 جون ، 2022

ماچھیوال (نامہ نگار) چار نامعلوم کار سوار چور رات کی تاریکی میں کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے اور اشیائے خورونوش چرا کر فرار، نواحی 561 ای بی رہائشی لیاقت ولد محمد علی نے گاؤں میں ہی کریانہ سٹور بنا رکھا، آدھی رات کے وقت چار نامعلوم کار سوار چوروں نے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر دکان میں موجود 135000 نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کی اشیائے خورونوش چوری کر کے فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔