میلسی: چور صراف کی دکان کا صفایا کر گئے

23 جون ، 2022

میلسی(نامہ نگار)رات کی تاریکی میں چور صراف کی دکان کا صفایا کر گئے،3لاکھ کی نقدی طلائی اور نقری زیورات لے کر فرار ہو گئے،صراف عرفان حسین بھٹہ کی دورہٹہ چوک ملتان روڈ پر دکان سے گزشتہ شب نامعلوم چور تالے توڑ کر3لاکھ روپے،3تولے طلائی اور500تولے نقری زیورات سمیت آہنی لاکر چوری کر فرار ہوگئے اطلاع پر سٹی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔