مسیحی برادری کے زیر اہتمام عالمی فادرز ڈے کے حوالے سے تقریب

23 جون ، 2022

جہانیاں (نامہ نگار ) مسیحی برادری کے زیر اہتمام عالمی فادرز ڈے کے حوالے سے فیملی چرچ آف جیزز کلاسن سردار ٹاؤن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمٰن تھے، حاجی عطاءالرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور پرورش میں ماں کے ساتھ باپ کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، والدین کی قدر کریں اور ان کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، اس موقع پر مسیحی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔