کوٹ ادو:ملزم کی خاتون کی مدد سے لڑکی سے زیادتی کی کوشش

23 جون ، 2022

کوٹ ادو(نامہ نگار)ملزم نے خاتون کی مدد سے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 585ٹی ڈی اےمیں طفیل مسیح کے گھر رشتہ دار خاتون نعمہ بی بی اپنے جاننے والے شعیب ارائیں کو لے کرآئی، اور گھر میں طفیل مسیح کی بیٹی لبنیٰ طفیل کو اکیلا پا کر ملزم شعیب نے اس سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی، لڑکی کے شور اور گھر والوں کے آنے پر خاتون ملزم سمیت موقع سے فرار ہوگئی، چوک سرور شہید پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔