چوک سرورشہید کے یوٹیلٹی سٹورز سستے آٹے اور گھی سے محروم

23 جون ، 2022
چوک سرورشہید(نامہ نگار)چوک سرورشہید کے یوٹیلٹی سٹورز سستے آٹے اور گھی سے محروم، ڈھائی لاکھ آبادی کے لیے دو یوٹیلٹی سٹورز قائم ہیں جس سے شہری آبادی کے علاوہ گردونواح کے لوگ بھی مستفید ہوتے ہیں مگر جب سے حکومت کی جانب سے آٹا گھی اور چینی پر ریلیف دیا گیا ہے،اس وقت سے اب تک ان سٹورز پر حکومت کی جانب سے سستا آٹا اور گھی فراہم نہیں کیا گیا ہے،اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ یوٹیلٹی سٹورز پر دیگر اشیا ُ صرف کے ساتھ ساتھ سستا آٹا اور گھی بھی
فراہم کی جائے۔