کوٹ ادو 2:موٹرسائیکلیں،سوئی گیس کا میٹر ، نقدی اور زیورات چوری

23 جون ، 2022

کوٹ ادو (نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں 2موٹر سائیکلیں، سوئی گیس کا میٹر ، نقدی اور طلائی زیورات چوری ہو گئے، ڈیرہ غازی خان کا رہائشی علی حمزہ دوستوں کے ہمراہ تونسہ بیراج پر کھانا کھانے کے لیے آیا اور موٹرسائیکل ہوٹل کے سامنے کھڑی کی جسے نامعلوم افراد لے گئے،قصبہ احسان پور کے علاقہ میں طالبعلم احسان دانش چندھرڑکے ڈیر ے سے اس کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ محلہ بستی مدینےوالی میں ریٹائرڈ واپڈا ملازم نذرحسین گرمانی کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 30ہزار روپے 2تولے طلائی زیورات جبکہ وارڈ نمبر 9میں بیوہ رضیہ بانو کے گھر کے باہر لگا سوئی گیس کا میٹر نامعلوم چور لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔