گھریلو تنازع پر مسلح افراد کا خاتون پر تشدد

23 جون ، 2022

کوٹ ادو (نامہ نگار) گھریلو تنازع پر مسلح افراد کا خاتون پر تشدد، بالوں سے پکڑ کر صحن حویلی میں گھسیٹتے رہے، دوسری جانب اراضی کے تنازع پر رشتہ داروں نے محنت کش کو اینٹیں مار مار کر لہولہان کر دیا، تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع فقیروالی میں ملزمان گھر میں داخل ہو گئے اور ارشاد ٹھینگانی کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں اسے بالوں سے پکڑ کر صحن حویلی میں گھسیٹتے رہے جب کہ شورپر اہل علا قہ کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے، دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع بیٹ انگڑ امیں اراضی کے تنازع پرخدابخش کھرکو اس کے رشتہ داروں ملک طاہر کھر،غلام محمد کھر اور اسلم کھرنے اینٹوں کے وار سے لہولہان کردیا، پولیس صدر کوٹ ادو نے دونوں واقعات الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔