ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:محمد احمد لدھیانوی

23 جون ، 2022

کبیروالا(نامہ نگار)سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کسی بھی طاقت کو ملک کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اہل بیتؓ و صحابہ کرام ؓکی عزت و ناموس کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علماء کونسل کبیروالاکے زیر اہتمام صوفی محمد رفیق بھٹی کی زیر صدارت 35ویں سالانہ ”شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ممبر پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم ،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق رحمانی ، مولانا عبدالشکور ربانی،مفتی طارق حیدری،ملک محمد اشرف تھہیم،رانا عرفان احمد خاں،محمد احمد معاویہ،قاری محمد ارشد، مولانا معاویہ جھنگوی، جان محمد،مولانا محمد عمار رحمانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔