تلمبہ:نامعلوم افراد اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل اور نقدی چھین کرفرار

23 جون ، 2022

تلمبہ(نامہ نگار) نامعلوم افراد اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، قمر زمان کھکھ رات کو میاں چنوں سے تلمبہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جراحی روڈ نزد بھینی جٹاں پر 2ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر روک لیا اور اس سے موبائل فون اور25ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ تلمبہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔