سٹیزن پورٹل پرآنیوالی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے کی ہدایت

23 جون ، 2022

مظفرگڑھ ( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق نے کہاہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پرآنے والی تمام عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے، یہ بات انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ضلع مظفرگڑھ سے متعلقہ شکایات کے ازالے پر کیے گئے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔