خانیوال :یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا گھی نایاب ، غریب مزدور مارے مارے پھرنے لگے

23 جون ، 2022

خانیوال (نمائندہ جنگ) یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا گھی نایاب ہے جس کی وجہ سے غریب مزدور مارے مارے پھر رہے ہیں،شہریوں خرم شہزاد، فاروق، حبیب، طارق اور زرینہ بی بی، انیلہ مائی، خرم حسین نے بتایا کہ شہر کے سارے یوٹیلیٹی سٹور کے چکر لگا چکے ہیں لیکن کہیں پر بھی آٹا گھی دستیاب نہیں،انہوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔