سرکاری ملازم کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ خارج

23 جون ، 2022

مترو(نامہ نگار) سول کورٹ میلسی میں تعینات سرکاری ملازم کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ خارج کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق سول کورٹ میلسی میں تعینات اہلمد راؤ محمد صداقت نے امن شکیل کے ساتھ پسند کی شادی کر لی تھی جس کا لڑکی کے والدین کو رنج ہوا اور انہوں نے مذکورہ سرکاری ملازم کے خلاف اپنی بیٹی کے جھوٹے اغوا کا مقدمہ درج کر وا دیا تاہم دوران پولیس تفتیش امن شکیل کا اغوا ہونا ثابت نہ ہو سکا اور پولیس نے اغواء کو ڈرامہ قرار دے کر مذکورہ اہلکار کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ خارج کر کے مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب کر کے عدالت ارسال کر دی ہے۔