شاہ جمال‘آکسیجن کی کمی کے باعث بچہ جاں بحق

23 جون ، 2022

شاہ جمال (نامہ نگار) بیٹ دریائی کے عبدالحمید کے مطابق اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جسے وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گیا جہاں سے اسے ریفر کر دیا گیا وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ جارہے تھے کہ آ کسیجن کی کمی کے باعث بچے کی حالت بگڑ گئی جسے رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال لے گئے تو بچہ جاں بحق ہو چکا تھا۔