وہاڑی :غیرقانونی گیس ری فلنگ پر7دکان مالکان کے چالان،2کیخلاف مقدمات

23 جون ، 2022

وہاڑی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم نے غیرقانونی گیس کی ری فلنگ پرموضع دھلو، ماچھیوال، 37پھاٹک، پل کوٹ غلام قادر، رتہ ٹبہ اور کرم پور روڈ پر کارروائی کی گئی اور فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر 7ایل پی جی دکانوں کے چالان کر دیئے اور 2ایل پی جی دکان مالکان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمات کا اندراج کروایا،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم نے کہا کہ دکاندار ایل پی جی گیس کی ری فلنگ ہر گز نہ کریں ایل پی جی گیس دکانوں پر فائر سیفٹی انتظامات پورے کریں۔