سرکاری ملازمین کے بہبود فنڈز کے کیسز جلد نمٹانے کی ہدایا ت

23 جون ، 2022

خانیوال (نمائندہ جنگ) صوبائی حکومت نے بہبود فنڈز سے سرکاری ملازمین کے بچو ں کے تعلیمی وظائف مالی امداد،جہیز فنڈز اور کفن دفن کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایا ت جاری کردی ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ز کو تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو حائل رکاوٹوں کو فوری طورپر دور کرکے تسلسل برقرار رکھنے کا پابند بنانے کا کہا اور ہدایت کی گئی ہے۔