ٹرین مارچ کا 25جون کو لودھراں میں شاندار استقبال کرینگے،ڈاکٹر طاہر احمد

23 جون ، 2022

لودھراں(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی ضلع لودہراں کے امیر ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی،سودی معیشت اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ٹرین مارچ 25جون کو لودھراں ریلوے سٹیشن پر شاندار استقبال کریں گے،شہری ،انجمن تاجران،سول سوسائٹی اور مہنگائی سے تنگ عوام ٹرین مارچ میں شریک ہوں،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد شاہد خان، ڈاکٹر سید وحید احمد، امیر تحصیل عبدالحمید اعظمی، محمد نازک اور رانا ظہور احمد بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے مزید کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ آئی ایم ایف کی غلامی ہے جس کی وجہ سے عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہوچکی ہے۔