شاہ جمال :پٹرول کی مد میں ملنے والی رقم سے ریٹیلرز کی جانب سے200روپے کٹوتی

23 جون ، 2022

شاہ جمال(نامہ نگار)پٹرول کی مد میں ملنے والی رقم سے ریٹیلرز 200روپے کٹوتی کرنے لگے ہیں،حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے پٹرول سبسڈی کے طور پر ملنے والے 2000روپے میں سے ریٹیلرز فی کس200روپے کٹوتی کر کے صارفین کو 1800روپے دینے لگے تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے مذکورہ کرپشن بینظیر انکم سپورٹ افسران اور متعلقہ بینک انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہو رہی ہے شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔