تحصیل بھر میں منی پٹرول پمپوں اور تیل ایجنسیوں کی بھر مار

23 جون ، 2022

سکندرآباد (نامہ نگار) تحصیل بھر میں منی پٹرول پمپس اور تیل ایجنسیوں کی بھر مار، شہروں اور دیہی آبادیوں میں کسی بھی وقت تباہی کا سبب بن سکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق شجاع آباد‘سکندرآباد‘ پل لوہاری گیٹ‘ راجہ رام چک آرایس میں منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی تیل ایجنسیوں کی بھر مار ہو گئے جب کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔