اسلام آباد(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، نومبر کا مہینہ آتا تو وہ میرٹ پر آرمی چیف کی تقرری کرتے‘ ان لوگوں کے ذہن میں خوف آگیا تھا کہ میں جنرل فیض کو لانا چاہتا ہوں‘ ان کو خوف تھا کہ ایسا ہوا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا‘ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنادیا جائے گا‘امریکا کا مخالف نہیں ہوں‘چاہتا ہوں امریکا ٹشوپیپرکی طرح استعمال نہ کرے‘اگر امریکا کی شرائط کومانیں گے تو نظریہ پاکستان کو دفن کرنا پڑیگا‘اگر گھر پر ڈاکہ پڑے تو کیا چوکیدار نیوٹرل ہوسکتا ہے؟ ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکا جمہوریت نہیں اپنے مفاد کیلئے دوسرے ملکوں کی حکومتیں تبدیل کرتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں عمران خان اپنا آرمی چیف رکھوائے گا، کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ کس کو آرمی چیف بناؤں گا‘میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنا آرمی چیف لاؤں گا، اداروں کا تو قتل عام ہورہاہے ۔ زرداری اور نواز شریف ہمیشہ ایک دوسرے کے بارے میں سچ کہتے تھے، مجھے کبھی شک نہ تھا کہ جب اقتدار میں آؤں گا تو یہ اکھٹے ہوجائیں گے،ان کو ڈر فوج سے آئی ایس آئی سے ہوتا ہے، ان کو پتا ہوتا ہے کہ ان کی چوری پکڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی چوری نہیں بچانی، اپنا کوئی آرمی چیف نہیں لانا‘ وزیرستان میں جب فوج بھیجی گئی تو میں نے مخالفت کی تھی،جس جگہ ایک فوجی یا ایک چوکی نہیں تھی وہاں فوج بھیج کر ظلم کیا گیا۔
لاہورلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دیدیا، 11...
سلام آباد افسر شاہی نے کابینہ سے منظور گندم خریداری پالیسی کو سرخ فیتے کا شکار بنا دیا،باردانہ کی تقسیم اور...
کراچی پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ برصغیر کی پہلی فلم ہے جسے اینسی...
کراچی پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں...
کوٹ ادو پاکستان تحریک انصاف کی پر امن احتجاج کی کال کو کوٹ ادو میں پولیس نے ناکام بنادیا لیکن ایم پی اے احسن...
اسلام آبادرواں مالی سال پاکستان کی امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وزارت تجارت کے...
لاہورپنجاب اسمبلی اجلاس میں گندم کی خریداری کا معاملہ زیر بحث رہا، ارکان نے آئندہ بجٹ کےلئے بھی تجاویز دیں،...
لاہور عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل کے زیر اہتمام پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس آج سے شروع ہو گی۔ کانفرنس دو...