لاہور(خصوصی نمائندہ ،جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا۔عمران خان عادت ڈالو، اب آپ کی باقی زندگی اسی حسد اور صدمے میں گزرنے والی ہے۔مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا کہ امریکا نے سازش کر دی دھاندلی ہوگئی، قسم سے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔ ’بہت گہرا اور ناقابل تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو، عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی تھی، اللہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے؟ امریکی فوجی حکمت عملی سامنے آگئی ،درجن سے زائد جنگی جہاز سے زیادہ...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...
اسلام آبادملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4ہزار600روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...