کراچی(ٹی وی رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گرتی،پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتا ہے؟،فوج اور عدلیہ پاکستانی سیاست میں اے پولیٹیکل نہیں بلکہ پولیٹیکل پلیئر ہیں، پاکستان میں ایک بڑا طبقہ ہے جو کئی تبدیلیاں چاہتا ہے ،ایک انگریزی اخبار نے تو بھارت اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے پوری مہم چلائی،اس قسم کی مہمات بڑی محنت سے چلائی جاتی ہیں ،لابیاں ہوتی ہیں اور کئی ممالک ایسی مہمات چلاتے ہیں ،نجم سیٹھی اور حسین حقانی کے موقف سب کو معلوم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج میں یہی ہوا تھا کہ آپ اقتدار میں آئے تو کیسز معاف ہوجائیں گے ،خرم دستگیر سے پوچھیں کس نے کہا تھا عمران خان اپنا آرمی چیف لگائیں گے اور کس نے آئندہ 10,15سال اقتدار میں رہنا تھا ۔چیف الیکشن کمشنر جب ریٹائرڈ ہونگے تو بہت سی باتیں پوچھی جائیں گی،چیف الیکشن کمشنر رجیم چینج کا حصہ ہیں انہوں نے انتخابات سے متعلق بیان کیوں بدلا سب سامنے آئے گا،الیکشن کمیشن نے حمزہ کو بچانے کیلئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ روکا،ہائیکورٹ کیس ہی نہیں سن رہی،روزانہ سماعت ملتوی ہوجاتی ہے،لاہور ہائیکورٹ میں کیا ہورہا ہے باقی لوگ نہیں دیکھ رہے،ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے جو پاکستان کی رینکنگ گر جاتی ہے،فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن جان کر انتخابات کے قریب فیصلہ دے گا ،یہ چاہیں گے کہ الیکشن کے قریب فیصلہ دیں تاکہ پی ٹی آئی کو نقصان ہو،الیکشن کمیشن ممبران کی کیا حیثیت ہوگی جن کو لوٹوں نے منتخب کیا تھا ۔فوا د چوہدری کا کہنا تھا کہ22,23تاریخ کو ن لیگ کے ساتھ طے کرلیا گیا تھا کہ اسمبلیاں توڑ ی جائیں گی ،ہم اسمبلی میں جائیں گے اور اسمبلیاں توڑی جائیں گی ،یہ بھی طے ہوا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد الیکشن کی کال دی جائے گی لیکن راتوں رات ن لیگ اپنے موقف سے مکر گئی ،ن لیگ سمجھی ہم کمزور ہوگئے ہیں تو پیچھے ہٹ گئی ۔اگرعسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گرتی،پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتا ہے؟،فوج اور عدلیہ پاکستانی سیاست میں اے پولیٹیکل نہیں بلکہ پولیٹیکل پلیئر ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈرز کو انہوں نے پھانسی لگادی انہوں نے یہ تو ظلم کی حد ہے کوئی مذاق تھوڑی ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے انقلاب آگیا ہے اب سب عوام کو پتہ چل جاتا ہے ،ہمارے کئی لوگوں نے بتایا انہیں نامعلوم نمبرز سے فون آرہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹس نہ لیں ۔پاکستان میں ہمیشہ رجیم چینج فوج اور عدلیہ نے مل کر کی ہے ،اس میں ہم سیاستدانوں کا بھی بڑا قصور ہے،جب تک حکومت کے مقابلے پر بہت طاقتور اور بڑی گیم پلان نہ کی جائے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی لیکن وہ ہوگئی اور اس میں ہماری بھی غلطیاں ہیں۔ہم اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ،میری ذاتی رائے میں اداروں کے سیاسی رول سے ملک کو نقصان ہوتا ہے ،اسٹیبلشمنٹ ادارہ نہیں ہوتا بلکہ دونوں ادارے میں موجود ایلیٹ ہے ۔
اسلام آبادعمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل...
لاہورمحکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات...
لاہورمسلم لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں بلکہ...
لاہورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عمل دراری کو یقینی بنانے...
کراچی وزیراعظم آفس نے امریکن کانگریس مین کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے امریکن کانگریس مین کے حالیہ...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘ میںمیزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے...
اسلام آ باد پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خوا جہ سعد رفیق نے عمران خا ن اور ٹرمپ کو بھا ئی قرار دیدیا۔ اپنے ٹو ئٹر...
لاہوروزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، ان کے ٹویٹ...