راولپنڈی (جنگ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے گزشتہ روزجی ایچ کیو میں ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل گوئسپے کاوو ڈراگونے کی آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تربیتی امور سمیت انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کثیر النوعیت تعلقات بالخصوص مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
اسلام آباد آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط دینے کیلئے جس پاکستانی قوم کو بقول وزیر داخلہ رانا ثناء...
اسلام آبادوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کے...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی...
کراچی ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت سے این اے 245کے ضمنی الیکشن کی صورت حال دلچسپ ہو گئی ہے مذکورہ...
کراچی بشریٰ بی بی کی مبینہ طور پر آڈیو لیک سامنے آئی ہے ۔ جس میں وہ ہدایت دے رہی ہیں کہ مخالفین کے خلاف غداری...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 18 ارکان کو مختلف وزارتوں کےپارلیمانی سیکریٹریز مقرر کیا...
پشاورمولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی سمیت چار ملزمان کو بری کردیا گیا،پشاور کی احتساب عدالت نے اپنا مختصر...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما...