کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے متعلق اگلی حکمت عملی پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی، عمران خان کا کام کانٹے بکھیرنا ہمارا کام کانٹے چننا ہے، فیٹف کا معاملہ منطقی انجام کی طرف جارہا ہے، معاشی بدحالی کی وجہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے، عمران خان نے برطانیہ میں پکڑے گئے پچاس ارب روپے خفیہ معاہدے کے تحت پرائیویٹ شخص کی جرمانے کی رقم کے طور پر جمع کروائے، ڈاکا وہ ہے جو عمران خان نے ڈالا ہے، ہم دوبارہ ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں،عمران خان نے اقتدار سے نکلنے کے بعد فوج کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا بھی شریک تھے۔کامل علی آغا نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اگلی حکمت عملی پر پارلیمنٹ میں بحث ہونا اچھی بات ہے،ایف اے ٹی ایف کا معاملہ پچھلی حکومت کے دور میں مکمل ہوگیا تھا، آئی ایم ایف جولائی کے آخر تک پیسے دے گا،عمران خان کیخلاف ایک کیس بنا تو ہر وزیراعظم کیخلاف درجنوں کیس بنیں گے، بیرون ملک سے آنے والے ثبوت قابل قبول نہ ہونے کی ترمیم مریم نواز کیلئے کی گئی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں دہشتگردی کیخلاف پیشرفت پر روشنی ڈالی گئی، عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے مستقبل کیلئے سیاسی قیادت سے گائیڈنس بھی مانگی،عسکری قیادت کے خیال میں وقت آگیا ہے کہ تنازعات کے سیاسی حل کی طرف جایا جائے، سیاسی قیادت سمجھتی ہے اس معاملہ پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہئے، منتخب نمائندوں کے اجتماعی شعور کی روشنی میں فیصلہ کریں گے۔
اسلام آباد آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط دینے کیلئے جس پاکستانی قوم کو بقول وزیر داخلہ رانا ثناء...
اسلام آبادوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کے...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی...
کراچی ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت سے این اے 245کے ضمنی الیکشن کی صورت حال دلچسپ ہو گئی ہے مذکورہ...
کراچی بشریٰ بی بی کی مبینہ طور پر آڈیو لیک سامنے آئی ہے ۔ جس میں وہ ہدایت دے رہی ہیں کہ مخالفین کے خلاف غداری...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 18 ارکان کو مختلف وزارتوں کےپارلیمانی سیکریٹریز مقرر کیا...
پشاورمولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی سمیت چار ملزمان کو بری کردیا گیا،پشاور کی احتساب عدالت نے اپنا مختصر...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما...