اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل تیل وگیس کی تلاش وپیداوار کی کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے، کمپنی کے ماہرین نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے دوبڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ترجمان کے مطابق پہلی کامیابی سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار نم بلاک میں ملی، جہاں نم کنویں ایسٹـ1 سے یومیہ 1400 بیرل تیل جبکہ 5.02ملین مکعب کیوبک فٹ (MMSCFD) کے ذخائر دریافت ہوئے۔علاوہ ازیں او جی ڈی سی ایل کو کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں کلیر شم 1 پر گیس دریافت کی دوسری بڑی کامیابی ملی۔ ترجمان کے مطابق کچلاس ایکسپلوریٹری لا ئسنس کے تحت اوجی ڈی سی ایل اور ایم پی سی ایل 50،50 فیصد کے جوائنٹ وینچر شراکت دار ہیں۔کلچاس بلاک کلیری شم کنویںـ1 سے 1.24ملین مکعب کیوبک فٹ یومیہ گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا، جسے مقامی وسائل پر انحصار کے حوالے اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔او جی ڈی سی ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے اوجی ڈی سی ایل اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اضافی پیداوار سے ملکی توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریما رکس دیے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں پر مقدمات کا ڈھیر لگا...
راولپنڈی شیخ رشید لاپتا کیس میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو ایک ہفتے میں برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم...
اسلام آباد مسلم لیگ کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل ’’قانونی تحفظ‘‘یقینی بنانے کی...
اسلام آباد حساس اداروں کی طرف سے غیرقانونی ملکی و غیرملکی کرنسی کیخلاف کریک ڈائون کو تیز کر دیا گیا ۔ پشاور...
لاہور قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نوازشریف نے چار سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالیا۔ نواز...
اسلام آباد پاکستان نے روس کی جانب سے اتوار کو ایک لاکھ ٹن خام تیل پرمشتمل بڑا کارگو وصول کیا ۔ لیکن یہ منتقلی...
اسلام آ باد نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آج برو...
لاہور پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ...