کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز)افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے 6اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے باعث ایک ہزار افراد ہلاک جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔افغانستان میں ہونیوالے جانی نقصان پر پاکستان کے وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے، اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ پکتیکا کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محمد امین حذیفہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا۔ لوگ ایک کے بعد دوسری قبر کھود رہے ہیں۔‘حکام نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک تھی۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے کے باعث افغانستان میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان پڑوسی ملک کی مدد کرے گا۔قبل ازیں طالبان انتظامیہ کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد نسیم حقانی نے بتایا تھا کہ زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ پکتیکا میں ہوئیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبوں ننگرہار اور خوست سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔یورپین میڈی ٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔افغانستان کے میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں بے شمار مہندم گھر دکھائے جا رہے ہیں جبکہ لاشوں کپڑوں سے ڈھانپ کر ایک طرف رکھا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے عہدیدار صلاح الدین ایوبی کا کہنا ہے کہ پکتیکا میں 255 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔خوست میں 25 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے۔صلاح الدین ایوبی کے مطابق ’مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ دور دراز پہاڑی علاقوں سے بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں اور مکمل تفصیلات سامنے آنے میں وقت لگے گا۔
اسلام آباد آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط دینے کیلئے جس پاکستانی قوم کو بقول وزیر داخلہ رانا ثناء...
اسلام آبادوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کے...
اسلام آباد سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے مالی اعانت کی...
کراچی ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت سے این اے 245کے ضمنی الیکشن کی صورت حال دلچسپ ہو گئی ہے مذکورہ...
کراچی بشریٰ بی بی کی مبینہ طور پر آڈیو لیک سامنے آئی ہے ۔ جس میں وہ ہدایت دے رہی ہیں کہ مخالفین کے خلاف غداری...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 18 ارکان کو مختلف وزارتوں کےپارلیمانی سیکریٹریز مقرر کیا...
پشاورمولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی سمیت چار ملزمان کو بری کردیا گیا،پشاور کی احتساب عدالت نے اپنا مختصر...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما...