نواب شاہ (محمد انور شیخ،بیورو رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ اور تدفین آج نواب شاہ میں ہوگی زریں آرا رئیس حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری بیوی تھیں تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ایم پی اے فریال تالپور اور فوزیہ اقبال کی دوسری والدہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی تھیں وہ کچھ عرصے سے علیل اور کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل تھیں زریں آرا آصف علی زرداری کی دوسری والدہ تھیں زریں آرا کی تدفین آبائی قبرستان بالو جا قبا میں ہوگی زریں آرا کے انتقال پر پیپلز پارٹی نے سوگ میں تمام بلدیاتی مہم اور پارٹی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگرنے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
لاہورلاہور میں مینار پاکستان جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان...
کراچی مینار پاکستان کے جلسے پر تحریک انصاف اور لیگی رہنما میں الفاظ کی جنگ شروع ہوگئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا...
اسلام آباد ایک اورمغربی ہواؤں کا سلسلہ منگل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو اگلے چند روز...
لندن/ لاہور پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 19 رمضان المبارک کولندن سے سعودیعرب روانہ...
لاہورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ذرائع پی ٹی آئی لیگل...
اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل...
کوئٹہ کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو سفری...
اوکاڑہحکمران اتحاد کی عمران خان،عارف علوی کو دفاعی پوزیشن پر لانے کی حکمت عملی ،تحریک عدم اعتماد کے وقت قومی...