کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف سے مذاکرات کا میاب ہو نے کی اطلاعات کے مثبت اثرات ،روپے کی قدر میں کمی کا رحجان تبدیل ،بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.25 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں2 روپے گھٹ گئی ،یورو بھی 4 روپے اور پاؤنڈ 5 روپے سستا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل تھم گیا اور روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.25 روپے کی کمی سے 211.75 روپے سے کم ہو کر 210.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 212.00 روپے سے کم ہو کر 211.00 روپے ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں بھی 2 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 213.00 روپے سے کم ہو کر 211.00 روپے اور قیمت فروخت 214.00 روپے سے کم ہو کر 212.00 روپے ہو گئی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو یورو کی قیمت میں4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 223.00 روپے سے کم ہو کر 219.00 روپے اور قیمت فروخت 226.00 روپے سے کم ہو کر 222.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید بھی 5 روپے کی کمی سے 260.00 روپے سے کم ہو کر 255.00 روپے اور قیمت فروخت 263.00 روپے سے کم ہو کر 258.00 روپے ہو گئی۔
کولمبوایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران...
اسلام آ باد پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا۔ رواں مالی سال کے...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت نےمسلم لیگ ن کےمنشور پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق مسلم لیگ ن...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 190ملین پاونڈز القادر یونیورسٹی ٹرسٹ نیب ریفرنس میں بانی پی...
کراچی وزیراعظم محمد شہا ز شریف نے بدھ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ...
لاہور پنجاب حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے Punjab Child Marriage Restraint Act 2024کا ڈرافٹ تیار کر لیا...
راولپنڈی وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پورنے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےنے جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور...