بنچ کی عدم دستیابی‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کی سماعت آج نہیں ہوگی

23 جون ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بنچ کی عدم دستیابی کے باعث ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کی سماعت آج نہیں ہوگی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی رخصت کے باعث آج جمعرات کو ان کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر مقدمات کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کرنی تھی تاہم بنچ کی عدم دستیابی کے باعث آج اپیلوں کی سماعت نہیں ہوگی۔