وزیراعظم نے 3 نئے معاون خصوصی کی تقرری کردی

23 جون ، 2022

اسلام آ باد ( ر ا نا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے تین نئے معاون خصوصی کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم نے شاہ اویس نورانی ‘ ڈ اکٹر محمد جہانزیب خان اور ظفرالدین محمود کو معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ تینوں معاونین کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن ان تقرریوں کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کرے گا۔ان کے محکموں کا بھی تعین نہیں کیا گیا۔