پشاور (ارشدعزیز ملک )یہ محض اتفاق ہو گا کہ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کے لیے تین کمشنرز کو خطوط ارسال کئے اور اچانک صوبےکے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات شروع ہو گئے۔نیب نے متعلقہ کمشنرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ریونیو فیلڈ سٹاف اور مقامی پولیس کی شمولیت کے ساتھ ضلعی سطح کی تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ مربوط اور ماہرانہ انداز میں تفتیش مکمل کی جا سکے۔اب تک قومی احتساب بیورونے بلین ٹری سونامی میگا اسکینڈل کی تحقیقات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں دکھائی۔ انسداد بدعنوانی ایجنسی مارچ 2018 سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے نفاذ میں فارم فارسٹری اور پرائیویٹ نرسریوں میں اختیارات کے غلط استعمال، غبن، بدعنوانی اور کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ نیب کے خطوط کا صوبے کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ۔انھوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات سے بلین ٹری سونامی کے دونوں پراجیکٹس کا صرف 0.08فیصد حصہ متاثر ہوا ہے ۔10بلین ٹری کے پودے چھوٹے ہیں جس کے باعث وہ متاثر ہوئے ہیں لیکن مکمل طور پر جلے نہیں۔انھوں نے اعتراف کیا کہ نجی مالکان کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی تعداد سرکاری جنگلات کی نسبت زیادہ ہے ۔جنگ کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق، قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے بلین ٹری سونامی کی تحقیقات اور چھا ن بین میں مدد کے لئے بالترتیب 4، 5 اور 20 اپریل کو مالاکنڈ، ہزارہ اور مردان ڈویژن کے کمشنروں کو کم از کم تین خطوط بھیجے تھے۔کمشنرز کو لکھے گئےخطوط میں کہا گیا ہے کہ پشاور بیورو قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعات کے تحت بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کر رہا ہے۔ بلین ٹری پراجیکٹ محکمہ ماحولیات، جنگلات اور جنگلی حیات نے 2014میں شروع کیا تھا پراجیکٹ کے تحت صوبے کے 28 فارسٹ ڈویژنز اور 86سب ڈویژن میںپودے لگائے گئے تھے ۔خط میں کہا گیا کہ وسطی جنوبی (فاریسٹ ریجن -I) 5 فارسٹ ڈویژنز پر مشتمل ہے جن میں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔ شمالی (فاریسٹ ریجن - II) 14 فارسٹ ڈویژنوں پر مشتمل ہے جس میں ہری پور، گلیز، کاغان، اگرور تناول، ہزارہ قبائل، سائرن، تور گھر، کنہار، انہار، اپر کوہستان، بونیر، دور، لوئر کوہستان اور بشام شامل ہیں اسی طرح مالاکنڈ (فاریسٹ ریجن - تھری ) 9 فارسٹ ڈویژنوں پر مشتمل ہے جن میں دیر لوئر، دیر اپر، کالام، سوات، مالاکنڈ، الپوری، بونیر، دیر کوہستان اور چترال شامل ہیں۔خطوط میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ 28فارسٹ ڈویژنز میںکے دوررراز علاقوں میںپودے لگائے گئے ہیں جن میں شجرکاری ٗ انکلوژرز، ، فارم فاریسٹری، پرائیویٹ نرسریاں شامل ہیں اس کے علاو پراجیکٹ کے تحت مختلف اشیاء کی خریداری بھی کی گئی۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...