اسلام آباد (حنیف خالد) پنجاب میں فلور ملوں کا یومیہ سرکاری کوٹہ 16ہزار سات سو ٹن کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں فلور ملوں کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ 15سو ٹن یومیہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب فلور ملز مالکان کو اپنی پرائیویٹ گندم سے 75سو ٹن گندم اور آٹا دوسرے صوبوں کے عوام کو سپلائی کرنے کا حکم دیا مگر چار روز گزرنے کے باوجود محکمہ خوراک پنجاب نے 75سو ٹن پرائیویٹ گندم اور اس کا آٹا خیبر پختونخوا سمیت دوسرے صوبوں میں بھجوانے کے پرمٹ جاری نہیں کئے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئرمین افتخار احمد مٹو نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 30لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے وزیراعظم شہباز شریف نے احکامات جاری کئے‘ اس کیلئے اوپن ٹینڈر آئے مگر تمام مسترد کر دیئے گئے۔ حکومت نے پہلے گندم کی سرکاری خریداری کا ہدف 35لاکھ ٹن مقرر کیا جبکہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سرکاری خریداری کا ہدف 50لاکھ ٹن مقرر کر کے اسے حاصل کر لیا ہے۔ دو ماہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ذخیرہ اندوزوں نے 600روپے فی من اضافے کے ساتھ 2800روپے فی چالیس کلو گرام سے بھی زیادہ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اللہ کے فضل و کرم سے 75سے 80لاکھ ٹن گندم کے اسٹاکس موجود ہیں۔ 47سے 48لاکھ ٹن محکمہ خوراک کے پاس ہے۔ اسی طرح پاسکو‘ سندھ اور کے پی کے پاس موجود ہے۔
اسلام آبادوزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی جبکہ شیلا...
لاہور،اسلام آباد سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ایاز امیر پر لاہور میں نامعلوم افراد کا حملہ، گاڑی کو روک کر...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ...
کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ...
اسلام آباد ملک میں جون کے مہینے میں مہنگائی بلند ترین سطح 21.32فیصد پر پہنچ گئی ،جو 13 سال سے زائد عرصے کی بلند...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی پریڈ گرائونڈ جلسے میں اجازت نہ ملنے پر...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئےہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔...
لاہورجنوبی وزیرستان کے علاقے تھانہ اعظم ورسک کے قریب دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے CTD افسر...