اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو ،نوٹیفکیشن جاری

23 جون ، 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔ وفاقی وزیر پاور کو ای سی سی کے ارکان میں شامل کر دیا گیا ہے۔ خصوصی دعوت پر اجلاس میں بلائی جانیوالی فہرست میں وزیر مملکت خزانہ،وزیر مملکت پیٹرولیم شامل ہیں ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےای سی سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔