کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے متعلق اگلی حکمت عملی پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی، عمران خان کا کام کانٹے بکھیرنا ہمارا کام کانٹے چننا ہے، فیٹف کا معاملہ منطقی انجام کی طرف جارہا ہے، معاشی بدحالی کی وجہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے، عمران خان نے برطانیہ میں پکڑے گئے پچاس ارب روپے خفیہ معاہدے کے تحت پرائیویٹ شخص کی جرمانے کی رقم کے طور پر جمع کروائے، ڈاکا وہ ہے جو عمران خان نے ڈالا ہے، ہم دوبارہ ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں،عمران خان نے اقتدار سے نکلنے کے بعد فوج کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا بھی شریک تھے۔کامل علی آغا نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اگلی حکمت عملی پر پارلیمنٹ میں بحث ہونا اچھی بات ہے،ایف اے ٹی ایف کا معاملہ پچھلی حکومت کے دور میں مکمل ہوگیا تھا، آئی ایم ایف جولائی کے آخر تک پیسے دے گا،عمران خان کیخلاف ایک کیس بنا تو ہر وزیراعظم کیخلاف درجنوں کیس بنیں گے، بیرون ملک سے آنے والے ثبوت قابل قبول نہ ہونے کی ترمیم مریم نواز کیلئے کی گئی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں دہشتگردی کیخلاف پیشرفت پر روشنی ڈالی گئی، عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے مستقبل کیلئے سیاسی قیادت سے گائیڈنس بھی مانگی،عسکری قیادت کے خیال میں وقت آگیا ہے کہ تنازعات کے سیاسی حل کی طرف جایا جائے۔
اسلام آباد ی دارالحکومت میں رات گئے تک سیاسی، حکومتی اور پارلیمانی سرگرمیاں ، ڈی چوک پر دھاوا بولنے اور...
لاہور بانی ایم کیو ایم کی صاحبزادی پاکستان کی سیاست میں حصہ لیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ بانی نے اپنی بیٹی کو ملکی...
اسلام آباد چیف جسٹس کو عدالت میں دھمکی دینے والا PTI وکیل گرفتار مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ کو انسداد دہشت گردی کی...
اسلام آباد چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کے متفقہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو اسلامی...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب...
تہران، کراچی ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی مذمت کرنے پر جی سیون کو معتصب قرار دیدیا ، جرمنی اور آسٹریا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘’میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ...