2 افراد ندی میں ڈوب گئے، ٹریفک حاثے میں نوجوان جاں بحق

23 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مائی کلاچی کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے 2افراد ڈوب گئے، ۔ سائٹ ایریا میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق جیکسن تھا نے کی حدود مائی کلاچی روڈ بوٹ بیسن پھاٹک کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے 2افراد ڈوب گئے، اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کا عمل شروع کردیا،ایدھی حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد میں سے ایک کا نام سیف اللہ معلوم ہے اور دونوں افراد نہانے کے دوران ہی ڈوبے ہیں ، اندھیرا ہونے کے باعث انکی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے ، ادہرسائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا حبیب بینک پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار22 سالہ سید عمر حیدر جاں بحق ہوگیا ، واقعے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، محمود آباد حدود چینیسر گوٹھ رحمانہ مسجد کے قریب واقع مکان میں فائرنگ کے واقعے میں 25سالہ سعید ولد شفیق زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنےا ٓئی ہے کہ نوجوان گھر کے قریب ریڑھی پر سیخ کباب فروخت کرتا تھا اور کچھ عرصے سے گھروالوں پر اپنی شادی کے لیے دبا ئوڈال رہا تھا،اس سلسلے میں انکے درمیان جھگڑا ہوا اور نوجوان نے خود کو مبینہ گولی مار لی ۔