مبینہ پولیس مقابلے ، ایک ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی،3ملزمان گرفتار

23 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی مچھرکالونی ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی عمر45سال ہے، جبکہ لیاری جوگی چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو 25سالہ عبدالوہاب عرف تابش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،ایس آئی یو پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں مومن آبادسے بھتہ خور ایاز خان کو گرفتار کرلیا،ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ رواں ماہ ٹائروں کے تاجر نور سید سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، عدم ادائیگی پر ملزمان نے دکان پر فائرنگ بھی کی تھی،شاہ لطیف پولیس نے ملیر کے علاقے کھوئی گوٹھ میں تارگیٹڈ آپریشن کے دوران 2ملزمان عبدالغنی عرف لنگڑا اور افضل بنگالی کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں منشیات اور جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔