سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر ، نوجوان دوڑ لگاتے ہوئے گر کر جاں بحق

23 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعید آباد شاہد حیات ٹریننگ سینٹرمیں پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والا نوجوان رننگ ٹیسٹ کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گرپڑا جیسے فوری طورپر نیم بیوشی حالت میں اسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 19سالہ اریب عامر کے نام سے ہوئی ہے ، ایس پی سیکورٹی حمید اللہ کے مطابق متوفی اورنگی ٹائون کا رہائشی تھا۔