وفاقی اردو یونیورسٹی، ایم اے پرائیویٹ سال2020 کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تو سیع

23 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ناظم امتحانات غیاث الدین کے مطابق ایم اے پرائیویٹ سال2020 کے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخ میں30جون تک8ہزار روپے فیس کے ساتھ تو سیع کر دی گئی ہے، طلبہ رجسٹریشن فارم جامعہ کی ویب سائٹwww.fuuast.edu.pkسے ڈائون کرنے کے بعد فیس وائوچر متعلقہ بینک میں جبکہ فارم شعبہ رجسٹریشن میں جمع کرائیں۔