4پولیس افسران کے تبادلے اور تقرری، 6 تھانوں کے ہیڈ محرر تبدیل

23 جون ، 2022

(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے4 پولیس افسران کے تبادلے اورتقرری کے احکامات جاری کر دئیے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سید محمد عباس رضوی کا تبادلہ کرکے پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج ،ایس پی امجد حیات کا مددگار 15 محافظ فورس سے تبادلہ کرکے ایس ایس پی اے وی سی سی،سی ائی اے،ایس پی لانڈھی سلیم شاہ کا تبادلہ کرکے ایس پی مددگار 15 محافظ فورس تعینات کردیا گیا ہے،جبکہ تقرری کے منتظرسید فدا حسین شاہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے حوالے کردی گئیں ،جبکہ ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے 6 تھانوں کے ہیڈ محرر تبدیل کر دئیے۔