سابق شوہر نے فائرنگ کرکے سابقہ بیوی کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

23 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں واقع گھر میں سابق شوہر اسرار نےفائرنگ کرکےسابقہ بیوی کوقتل کردیا، پولیس نےملزم کو موقع سےگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،مقتولہ کی شناخت 40 رضیہ زوجہ نصیب زرین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم کا مقتولہ سے پرانہ گھریلو تنازع تھا۔