جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا نے میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار

23 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کے عملے نے ایک شخص کو لائسنس برانچ کے باہر سے گرفتار کیا جو شہریوں سے پیسے لیکر انھیں ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دینے کی یقین دہانی کروا رہا تھا،ڈی آئی جی ڈی ایل سندھ غفور آفریدی کے مطابق گرفتار ملزم محمد احسان ولد ربنواز ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کو جعلی لائسنس بنا کر دیتا تھا،ملزم کے قبضے سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوا ہے،ملزم ڈرائیونگ لائسنس کہاں سے پرنٹ کرواتا تھا اور اسکے ساتھ مزید کتنے لوگ گروہ میں شامل ہیں اس حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔