بابر غوری کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرلیں

23 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی 2 مقدمات میں 14 روز کی حفاظتی ضمانت 5 جولائی تک منظور کرلی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بابر غوری ملک واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، بابر غوری کے خلاف احتساب عدالت میں ایک ریفرنس زیر سماعت ہے، بابر غوری مارچ 2015 سے بیرون ملک مقیم ہیں۔