کم سن بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم کا عدالتی ریمانڈ

23 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کورنگی میں کم سن بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے سے متعلق کیس میں ملزم قادر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا جبکہ بچے کا بیان قلمبند کیا جائے گا ، پولیس کے مطابق و اقعہ 18 جون کو پیش آیا تھا، ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔