کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں چوہا مار مہم شروع کردی

23 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں چوہا مار مہم شروع کردی ہے۔مین بلڈنگ اور کارپوریٹ باکسز میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعدپنجروں کی مدد سے چوہوں کا پکڑنے کی مہم جاری ہے۔اسٹیڈیم میں پنجرے رکھے گئے ہیں۔ حکام پر امید ہیں کہ نئے سیزن سے قبل چوہوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پی سی بی کو تعریفی خطوط لکھے تھے کرکٹ آسٹریلیا نے ازراہ مذاق لکھا تھا کہ کراچی ہوٹل میں ہم نے کمروں میں چوہوں کی نشاندھی کی تھی آپ نے وہ مسئلہ بھی حل کردیا۔