کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹین کرکٹ کا نیا فارمیٹ ’’6ٹی‘‘ متعارف کرادیا جس میں دلچسپ قوانین بنائے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں 6 ٹی کا پہلا ایڈیشن چوبیس سے اٹھائیس اگست تک ہوگا، چھ ٹیمیں شریک ہوں گی ۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔قوانین کے مطاق 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائے گی۔ دو پاور پلے اوور ہوں گے، پہلی بارہ گیندوں پر دو چھکے لگاکر تیسرا پاور پلے اوور لیا جاسکتا۔ پہلی تیس گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری تیس گیندیں اگلے اینڈ سے ہوں گی ۔مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کرائی گئیں تو آخری چھ گیندوں کیلئے ایک فیلڈر کم ہوگا۔ تماشائی"مسٹری فری ہٹ" کیلئے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آئوٹ نہیں کیا جاسکے گا۔
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی جارجیا وول کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ آسٹریلیا کی...
کراچیپاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ کرمنگل کومقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے...
کراچی ونگ 999انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعہ 29 مئی کو عمر ایسوسی ایٹس اور ونگ 999...
کراچیپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نےیوم عرفہ کے موقع پر حجاج کرام کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی...
کراچی انگلش وائٹلٹی بلاسٹ میں پاکستان کے حسن علی نے آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یارک شائر دو وکٹ...
کراچی ملک کے نامور کھلاڑیوں نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین،...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سرکار ی خرچ پر فیڈریشن عہدے داروں کے بیرون ملک دورے پر پابندی عائد کردی ہے،...
کراچی ہراسانی کیس میں ملوث پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریفری ڈائریکٹر احمد رئوف کو برطرف کردیا گیا، پی ایف ایف...